Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات،ن لیگ کے امیدواروں‌کی باضابطہ تفصیل جاری

پاکستان مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے ایڈیشنل سیکریٹری جنرل شمس میر نے گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات 2026ء کیلۓ 22 حلقوں میں پاکستان مسلم لیگ ن کے نامزد 22 امیدواروں کی باضابطہ تفصیل جاری کر دی ہے جبکہ 2 حلقوں میں آزاد امیدواروں کی حمایت کا اعلان کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق:حلقہ- 1′ گلگت شفیق الدین،حلقہ- 2 گلگت’ حافظ حفیظ الرحمن،حلقہ- 3 گلگت’ ڈاکٹر محمد اقبال،حلقہ- 4 نگر’ امتیاز حسین،حلقہ- 5 نگر’ جاوید علی منوا،حلقہ- 6 ہنزہ’ پرنس سلیم،حلقہ- 7 سکردو’ حاجی اکبر تابان،حلقہ- 8 سکردو’ کاچو امتیاز حیدر،حلقہ- 9 سکردو’ اجمل حسین،حلقہ- 10 سکردو’ وزیر حسن،حلقہ- 11 کھرمنگ’ سید محسن رضوی،حلقہ- 12 شگر’ طاہر شگری،حلقہ- 13 استور’ رانا فرمان علی،حلقہ- 14 استور’ رانا محمد فاروق،حلقہ- 15 دیامر’ انجینئیر عبدالواجد،حلقہ- 16 دیامر’ انجینئیر محمد انور،حلقہ- 17 دیامر’ ڈاکٹر محمد زمان،حلقہ- 18 دیامر’ ملک کفایت الرحمن ایڈوکیٹ،حلقہ- 19 غذر’ ظفر محمد شادم خیل،حلقہ- 20 غذر’ عبدالجہان،حلقہ- 21 غذر’ غلام محمد،حلقہ- 22 گانگچھے’ محمد ابراہیم ثنا،حلقہ- 23 گانگچھے’ پاکستان مسلم لیگ ن ضلع گانگچھے کی باضابطہ سفارشات کی روشنی میں آذاد امیدوار سیٹھ انور پاکستان مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ امیدوار ہونگے۔
حلقہ- 24 گانگچھے’ پاکستان مسلم لیگ ن ضلع گانگچھے کی باضابطہ سفارشات کی روشنی میں آزاد امیدوار ڈاکٹر اسد شفیق پاکستان مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ امیدوار ہونگے۔شمس میر نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار عوامی خدمت’ تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے جزبے کے ساتھ الیکشن جیتیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام ہماری مثالی کارکردگی پر پاکستان مسلم لیگ ن کے نشان “شیر” پر مہر لگا کر ثابت کریں گے کہ گلگت بلتستان باشعور اور غیور لوگوں کا خطہ ہے جو کھوکلے نعروں کو نہیں بلکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے عملی اقدامات کو ووٹ دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں