اسلام آباد(نیوزڈیسک) ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خصوصاً پنجاب اور سندھ میں آئندہ ہفتے موسم گرم رہے گا اور ملک میں ہیٹ ویو کی لہر کئی علاقوں کو متاثر کرے گی۔
موسمیات کی ایڈوائزری کے مطابق موسم میں شدت 21 مئی سے شروع ہوگی اور شدید گرمی کی لہر 23 سے 27 مئی میں ہیٹ ویو میں تبدیل ہوجائے گی۔اسلام آباد اور گر دو نواح ، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ مری، گلیات اور گردو نواح میں بھی موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ گزشتہ روز کم سےکم درجہ حرارت کالام میں منفی 06، ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
رونالڈو کا راج: سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں سرفہرست


