Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

کڑاکے کی سردی اوردھند:محکمہ موسمیات نےاہم پیشگوئی کردی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پہاڑی علاقوں میں شدید سرد ی کی لہر برقرار رہے گی ، جبکہ پنجاب ، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقوں میں سموگ چھائی رہے گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد ، مری گلیات ، پنجاب ، خیبر پختونخوا ، سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید سرد رہے گا، اس کے علاوہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی موسم سرد رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
دوسری جانب لاہور، سیالکوٹ، نارووال ، شیخوپورہ، گوجرانوالہ ، گجرات، جہلم، ساہیوال ،ملتان ،خانیوال ، بہاولپور، رحیم یار خان، سکھر، روہڑی، گھوٹگی، لاڑکانہ ، موہنجو داڑو ، پشاور، صوابی، مردان، چارسدہ ، نوشہرہ اور ڈیرہ اسماعیل خان میںدھند چھائی رہنے کا امکان ہے۔
مزیدپڑھیں:اداکارہ کبریٰ خان کی ڈانس ویڈیو وائرل،مداحوں کے دلچسپ تبصرے

یہ بھی پڑھیں