Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

اداکارہ کبریٰ خان کی ڈانس ویڈیو وائرل،مداحوں کے دلچسپ تبصرے

کراچی (ویب ڈیسک) اداکارہ کبریٰ خان کی ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہو گئی جس پر مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔
انسٹا گرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں اداکارہ کو اپنے دوست کے ساتھ ڈانس کی ریہرسل کرتے دیکھا جاسکتا ہے جسے مداح بے حد پسند کررہے ہیں۔


مداحوں نے ویڈیو پر مثبت ردعمل دیتے ہوئے تعریفوں کے ڈھیر لگادیئے ہیں، ایک صارف نے لکھا’’ بہت زبردست آپ بہت پیاری لگ رہی ہیں‘‘ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ’’ آپ تو چھوٹی بچی کی طرح لگ رہی ہیں‘‘۔


واضح رہے کہ کبریٰ خان نے کچھ عرصہ قبل ہی ساتھی اداکار گوہر رشید سے شادی کی تھی جس کی تصاویر بھی انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی تھیں۔
مزیدپڑھیں:دنیا کا پہلا اے آئی فوجی بھی میدان میں آگیا

یہ بھی پڑھیں