Search
Close this search box.
بدھ ,17 جون ,2026ء

نوازشریف کے گارڈ کی خاتون پر تھوکنے کے کیس میں اہم پیشرفت

لندن(نیوزڈیسک)لندن میں خاتون پر تھوکنے کے کیس میں نواز شریف کے سیکیورٹی گارڈ پر فردِجرم عائد کر دی گئی۔

کراؤن پراسیکیوشن سروس کے مطابق سیکیورٹی گارڈ پر “کامن اسالٹ” کی دفعات عائد کی گئی ہیں۔ گارڈ فرید نیموچی کے خلاف خاتون پنزائی چیمہ نے پولیس کو شکایت درج کرائی تھی۔

خاتون پر تھوکنے کا واقعہ گزشتہ برس ستمبر میں پیش آیا تھا۔ سیکیورٹی گارڈ فرید نیموچی کی پنزائی چیمہ پر تھوکنےکی ویڈیو وائرل ہو گئی تھی۔

مزیدپڑھیں:نواز شریف آئندہ دو ماہ میں پارٹی کی قیادت سنبھال سکتے ہیں، عرفان صدیقی

وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا اور قانونی چارہ جوئی عمل میں لانے کی اپیل کی تھی۔

ملزم کے وکیل معین خان کا کہنا ہے کہ عدالت میں ثابت کریں گے فرید نیموچی نےکوئی قانون نہیں توڑا۔

یہ بھی پڑھیں