چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ میں شدید بارش کے باعث ایکسپریس وے کا ایک حصہ گرنے سے کم از کم 36 افراد ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق چین کے صوبے گوانگ ڈونگ میں گزشتہ رات شدید بارش کے باعث سدرن چائنا ایکسپریس وے کا 18 میٹر کا حصہ گر گیا جس کے نتیجے میں 23 گاڑیاں پہاڑ سے نیچے گر گئیں۔
مزید پڑھیں: کینیڈا، بینک فراڈ کے الزام میں پاکستانیوں سمیت 12 افراد گرفتار
خبر رساں ادارے کے مطابق اس حادثے کے نتیجے میں 36 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ زخمیوں کی تعداد 30 ہوگئی، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپتال منتقل کیے گئے زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے جب کہ صوبائی حکومت نے 500 ایمرجنسی ریسپانس اہلکاروں کو جائے وقوعہ کی جانب روانہ کردیا ہے۔
