Search
Close this search box.
منگل ,07 جولائی ,2026ء

کینیڈا، بینک فراڈ کے الزام میں پاکستانیوں سمیت 12 افراد گرفتار

ٹورنٹو: کینیڈا میں جعلی دستاویزات پر بینک اکاؤنٹس کھولنے پر 12 افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پیر کو کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں پولیس نے جعلی دستاویزات کے ذریعے بینک اکاؤنٹس کھولنے پر پاکستانیوں سمیت 12 افراد کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں۔

ملزمان کئی سالوں سے ان کارروائیوں میں ملوث تھے اور اس دوران انہوں نے 680 جعلی دستاویزات تیار کیں، ان پر مجموعی طور پر 102 جرائم کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

 مزید پڑھیں: آئی ایم ایف مشن کا بجٹ اہداف اپنی آمد سے قبل مکمل کرنے کا فیصلہ

ملزمان پر جعلی دستاویزات کے ذریعے بینکوں میں سیکڑوں اکاؤنٹس کھولنے اور 4 ملین ڈالر کے ایڈوانس قرضے میں غبن کرنے کا بھی الزام ہے۔

ٹورنٹو پولیس کے مطابق زیادہ تر ملزمان کا تعلق پاکستانی کمیونٹی سے ہے، ملزمان سے 3 لاکھ کینیڈین ڈالرز اور غیر ملکی کرنسی سمیت سینکڑوں جعلی ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈز برآمد ہوئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق حمزہ بیگ، حسنین اکرم، ظل علی چوہدری، راشد اقبال، رانا فیصل مسعود خان، انمول کھرانہ، فہد بن مفیز، عثمان سیف، علی ثناء، میاں محمد سعود، ثابت حسین سید اور معید تنویر کے خلاف فراڈ کے الزامات ہیں۔ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں