سعودی عرب میں حج سیزن 2024 کے سلسلے میں سعودی محکمہ پبلک سیکیورٹی نے 4 مئی 2024 سے حج سیزن سے متعلق ضوابط پر عمل درآمد شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ پبلک سیکیورٹی کا کہنا ہے کہ مکہ مکرمہ میں داخلے کے لیے انٹری پرمٹ دکھانا لازمی ہے۔ نئے ضوابط کا مقصد حج کے عمل کو بہتر بنانا اور عازمین کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کوایک مرتبہ پھر جلسےکی اجازت نہ مل سکی
سعودی محکمہ پبلک سیکیورٹی کے مطابق حج 2024 کے قواعد و ضوابط پر عمل درآمد کے لیے کوئی بھی ایسا شخص جس کے پاس متعلقہ ادارے سے حج مقامات پر کام کے لیے انٹری پرمٹ نہیں ہے اور وہ لوگ جو بغیر پرمٹ مکہ جاتے ہیں۔ گاڑیاں واپس بھیج دی جائیں گی۔
جن لوگوں کے پاس اقامہ، عمرہ پرمٹ یا مکہ مکرمہ سے حج کا پرمٹ جاری ہے وہ اس سے مستثنیٰ ہوں گے۔”

