روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے پانچویں بار آئندہ 6 سالہ صدارتی مدت کے لیے حلف اٹھا لیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر پیوٹن نے مارچ میں روس میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔
تقریب میں موجود وزراء اور دیگر سے خطاب کرتے ہوئے روسی صدر نے کہا کہ ہم متحد اور عظیم لوگ ہیں، ہم مل کر تمام رکاوٹوں کو عبور کریں گے۔
مزید پڑھیں: پاک افواج دہشتگردوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوارہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر
روسی صدر نے کہا کہ ہم اپنے تمام منصوبے مکمل کریں گے اور مل کر جیتیں گے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ولادی میر پیوٹن کی پہلی حلف برداری کی تقریب مئی دو ہزار بارہ میں منعقد ہوئی تھی۔
