Search
Close this search box.
جمعه ,12 جون ,2026ء

سعودی حکومت نے عازمین حج کو کس سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے؟

ریاض(انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی وزارتِ حج وعمرہ کے حجاج آگاہی سینٹر کی جانب سے ایک منشور میں عازمینِ حج کو حج کے دوران مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ سمیت سعودی عرب میں باالعموم بھکاریوں سے اجتناب برتنے کی خصوصی ہدایت کی ہے۔

سعودی وزارت حج وعمرہ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کیے گئے پیغام میں مزید وضاحت کرتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ سعودی عرب میں بھیک مانگنا جرم ہے، اور بھیک مانگنے کا عمل غیر قانونی طریقے سے پیسے جمع کرنے کا ذریعہ ہے۔
مزیدپڑھیں :آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کہاں کہاں متوقع ہے؟
ایکس پر اس حالیہ پوسٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ سعودی عرب میں چندہ دینے کا درست طریقہ منظور شدہ الیکٹرونک پلیٹ فارم کے ذریعے ہی مناسب ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ سعودی عرب نے چندہ دینے کا عمل مقننہ کر رکھا ہے، احسان، فُرجت، جود الاسکان، زکاتی، شفاء جیسے پلیٹ فارم قانونی طور پر چندہ اکٹھا کر کے محتاجوں تک پہنچاتے ہیں، چندہ دینے والے حضرات بآسانی آن لائن چندہ دے سکتے ہیں۔

وزارتِ حج وعمرہ کے مطابق سعودی عرب میں بھیک مانگنا صریحاً قانون کی خلاف ورزی ہے، پکڑے جانے کی صورت میں بھکاریوں کو سزا کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ غیر ملکی ہونے کی صورت میں ملک بدر کردیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں