گزشتہ روز سے حادثے کا شکار ہونے والے ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کی تلاش جاری تھی تاہم خراب موسم کے باعث ہیلی کاپٹر کے حادثے کی جگہ کا پتہ لگانے میں تاخیر ہوئی اور امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ اب ایران کے سرکاری میڈیا اور دیگر عرب میڈیا نے بھی ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیر عبدالحیان کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔آج صبح. صدر ابراہیم رئیسی کی ہیلی کاپٹر حادثے میں موت کے بعد اب ملک کے نائب صدر اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے آئین کے مطابق نائب صدر صدر کی نااہلی، استعفیٰ، غیر حاضری، بیماری یا موت کی صورت میں صدارتی فرائض سنبھالیں گے۔
مزید پڑھیں: زندہ بچ جانےوالوں کا کوئی سراغ نہیں ملا، صدر سمیت تمام عہدیدار شہید ہوگئے،ایرانی حکومت کی تصدیق
اس وقت محمد مخبر ایران کے نائب صدر کے فرائض انجام دے چکے ہیں اور آئین کے مطابق محمد مخبر اب ایران کے صدر کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے نئے صدر کے انتخاب کے لیے 50 دن کے اندر انتخابات کرائے جائیں گے۔
واضح رہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا ہیلی کاپٹر تبریز شہر میں خراب موسم کے باعث گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ حادثے کے وقت ایرانی صدر کے ساتھ وزیر خارجہ حسین امیر عبدالحیان، ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے ترجمان بھی موجود تھے۔ اور ایران کے صوبہ تبریز کے گورنر کے علاوہ دیگر اعلیٰ حکام بھی سوار تھے۔
