Search
Close this search box.
منگل ,21 جولائی ,2026ء

اس سال حج کے دوران550 عازمین جاں بحق، سفارت کاروں نے بتا دیا

سفارت کاروں نے کہا بتایا کہ کہ اس سال حج کے دوران کم از کم 550 عازمین جانبحق ہوگئے، جو اس سال شدید درجہ حرارت کی وجہ سے حج میں درپیش مشکلات کی نشاندہی کرتا ہے۔خبر رساں ادارےکے مطابق منگل کو دو عرب سفارت کاروں نے اے ایف پی کو بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں سے کم از کم 323 مصری شامل ہیں، جن میں سے زیادہ تر گرمی سے متاثر ہوئے تھے۔

اگرچہ وزارت کے ایک بیان میں شند افراد کے انتقال کا ذکر کیا گیا ہے لیکن انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ آیا ان میں مصری شہری بھی شامل ہیں یا نہیں ۔سعودی حکام نے گرمی سے متاثرہ 2 ہزار سے زائد حاجیوں کے علاج کرنے کی اطلاع دی ہے لیکن اتوار کے بعد سے اس اعداد و شمار کو اپ ڈیٹ نہیں کیا اور نہ ہی جاں بحق ہونے والوں کے بارے میں معلومات فراہم کی ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ سال حج کے دوران مختلف ممالک کی جانب سے کم از کم 240 زائرین کی موت کی اطلاع دی گئی تھی، جن میں زیادہ تر انڈونیشیائی شامل تھے۔

سفارت کاروں میں سے ایک نے بتایا کہ وہ تمام (مصری) گرمی کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے سوائے ایک کے جو ہجوم میں زخمی ہونے کے باعث انتقال کرگئے، ایک سفارت کار نے مزید کہا کہ کل تعداد مکہ کے المعیسم محلے میں واقع ہسپتال کے مردہ خانے سے موصول ہوئی ہے۔سفارت کاروں کا کہنا تھا کہ اس میں کم از کم 60 اردنی باشندے بھی جاں بحق ہوگئے، جو کہ عمان کی جانب سے منگل کو جاری کیے گئے 41 کی سرکاری اعداد و شمار سے زیادہ ہے۔قبل ازیں منگل کو مصر کی وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ قاہرہ حج کے دوران لاپتا ہونے والے مصریوں کی تلاش کے لیے سعودی حکام کے ساتھ تعاون کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں: فین کے ساتھ تکرارمعاملہ ، حارث روف کا رد عمل سامنے آگیا، حقیقت کیا ؟ جانیں

یہ بھی پڑھیں