Search
Close this search box.
جمعه ,24 جولائی ,2026ء

حج سیزن کے اختتام اور گرمی کی وجہ سے عمرہ پیکج کی قیمت میں نمایاں کمی

ریاض(آئی این پی)حج سیزن کے اختتام پر شدید گرمی کے باعث عمرے کے پیکج میں 25فیصد کٹوتی کردی گئی ہے۔ بہت سے لوگ شدید گرمی کے باعث عمرے کا پروگرام ستمبر تک ملتوی کر رہے ہیں جب موسم قدرے معتدل ہوچکا ہوگا۔اس باعث پیکج کی مجموعی مالیت میں 25فیصد تک کمی کر دی گئی ہے،دبئی کے اخبار خلیج ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے عمرہ ایجنٹس نے کہا کہ شدید گرمی کے باعث لوگ عمرے کے لیے آنے سے گریز کر رہے ہیں۔ حج کے دوران شدید گرمی کے باعث 1500سے زائد اموت کے باعث بھی متعدد ممالک کے لوگ عمرے لیے آنے سے گریز کر رہے ہیں۔ عمرہ ایجنٹ کا کہنا ہے کہ ہر سال شدید گرمیں میں عمرے کے لیے آنے والوں کی تعداد میں نمایاں کمی ہو جاتی ہے۔متحدہ عرب امارات کے مکین اگرچہ گرمی کے عادی ہیں تاہم وہ بھی عمرہ ملتوی کر رہے ہیں۔ پاکستان اور دیگر ممالک میں سعودی عرب جیسی شدید گرمی نہیں پڑتی اس لیے وہاں کے لوگ بھی عمرے کا پروگرام ملتوی کر رہے ہیں۔
مزیدپڑھیں :ورلڈکپ، راہول ڈریوڈ نے 5کروڑ انعامی رقم میں سے آدھی واپس کردی

یہ بھی پڑھیں