نئی دہلی(آئی این پی)ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی فاتح بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ نے ٹیم کے دیگر کوچز سے زیادہ انعامی رقم لینے سے انکار کردیا،ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے ٹیم، کوچز اور سپورٹ اسٹاف کے لیے نقد 125کروڑ بھارتی روپے انعام کا اعلان کیا تھا،بھارتی میڈیا کے مطابق اس مجموعی رقم میں سے ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ کے حصے میں 5کروڑ جب کہ دیگر کوچز کے حصے میں ڈھائی کروڑ روپے آنے تھے،بھارتی میڈیا کے مطابق راہول ڈریوڈ نے کرکٹ بورڈ سے 5کی بجائے صرف ڈھائی کروڑ انعام کا کہہ دیا،انہوں نے کرکٹ بورڈ سے کہا کہ وہ بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کوچز کے مقابلے میں زیادہ رقم حاصل نہیں کرنا چاہتے، وہ بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کوچ کے برابر ہی انعامی رقم وصول کرنا چاہتے ہیں،بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بورڈ راہول ڈریوڈ کے جذبات کی عزت کرتا ہے،بھارتی میڈیا کے مطابق اس سے قبل 2018میں بھی انڈر 19ورلڈ کپ جیتنے والی بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ نے اسی قسم کا فیصلہ کیا تھا۔
مزیدپڑھیں :ملک میں اسٹیبلشمنٹ کی حکومت ، شہباز شریف صرف فیتے کاٹنے کے لیے ہیں، عمران خان


