اسلام آباد(اوصاف نیوز)کراچی میں آج موسم ابر آلود رہنے کا امکان ہے، جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی بوندا باندی بھی ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صبح کے وقت ہی درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، جبکہ دن کے دوران پارہ 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب اسلام آباد میں آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شام کے اوقات میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے، صبح کے وقت درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا.
جبکہ دن میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ادھر گلگت بلتستان، کشمیر اور بالائی خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: آج بروز اتوار 5 جولائی: ایرانی ریال کی تازہ ترین شرح

