Search
Close this search box.
جمعرات ,02 جولائی ,2026ء

معروف سوشل میڈیا اسٹار ویڈیو بناتے ہوئے جان کی بازی ہا ر بیٹھی

معروف بھارتی سوشل میڈیا اسٹار ویڈیو بناتے ہوئے آبشار میں گر کر ہلاک ہوگئی ہے، خاتون کو امدادی ٹیموں کی جانب سے ریسکیو کیا گیا تھا، تاہم ہلاک ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق مہاراشٹرا کے علاقے ریگاڑ کے قریب موجود کمبھے نامی آبشار میں 26 سالہ سوشل میڈیا انفلوائنسر آنوی کامدار گر کر ہلاک ہوگئی ہیں۔

آنوی 16 جولائی کو دوستوں کے ہمراہ آبشار کے قریب موجود تھیں، اسی آبشار پر ویڈیو بنا رہی تھیں تاہم پاؤں پھسلنے پر 300 فٹ کی بلندی سے جاگریں۔مقامی انتظامیہ کی جانب سے ایمرجنسی ریسپانس دیا گیا اور موقع پر کوسٹ گارڈ، کولاڈ ریسکیو ٹیم اور مہاراشٹرا اسٹیٹ الیکٹریسٹی بورڈ اسٹاف کی جانب سے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا گیا۔بھارتی میڈیا سے گفتگو میں ریسکیو عملے کا کہنا تھا کہ خاتون 300 سے 350 فٹ کی اونچائی سے خاتون گری تھی، حتیٰ کہ ہم خاتون تک پہنچ گئے تھے۔

متحدہ عرب امارات میں الّوؤں کا پہلا کیفے کھل گیا، دیکھیں

یہ بھی پڑھیں