Search
Close this search box.
جمعه ,24 جولائی ,2026ء

طیارہ حادثے میں صرف پائلٹ کیسے معجزاتی طور پر بچا؟

کھٹمنڈو(نیوزڈیسک)جہاز حادثے میں کسی مسافر کے بچنے کا امکان بہت کم ہوتا ہے، اور جہاں تک پائلٹ کی بات ہو تو سب سے زیادہ خطرہ اسی کو ہوتا ہے۔

لیکن حال ہی میں ایک طیارہ حادثہ پیش آیا جس میں پائلٹ معجزاتی طور پر محفوظ رہا۔

24 جولائی کو نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں ہونے والے طیارے حادثے یش رتنا نامی پائلٹ حیران کن طور پر زندہ بچ گیا۔

طیارے میں عملے سمیت 19 افراد سوار تھے جن میں سے 18 مسافروں کی ہلاکت کی تصدیق سامنے آئی ہے، حادثے کے بعد نیپالی دارالحکومت کھٹمنڈو کے ائیرپورٹ کو بند کر دیا گیا۔

جہاز اڑان بھرتے ہی رن وے پر کریش ہوا جس کے بعد طیارے میں آگ بھڑک اٹھی۔

لیکن حادثے میں کرشماتی طور پر 37 سالہ پائلٹ بچ گیا اور اسپتال میں علاج کے بعد اس کی حالت خطرے سے باہر ہوگئی ہے۔

حادثے کے بعد پائلٹ کو فوری طور پر فوجی ایمبولینس میں کھٹمنڈو میڈیکل کالج منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ منیش رتنا کی حالت خطرے سے باہر ہے، مگر ان کی پسلیاں ٹوٹ گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں