Search
Close this search box.
جمعه ,24 جولائی ,2026ء

بڑا اسلامی ملک اسرائیل کے خلاف میدان میں آگیا

انقرہ(نیوزڈیسک) اسرائیل اور ترکی کے درمیان لفظی جنگ مزید تیز ہو گئی ہے، کشیدگی بڑھنے پر ترکی نے نیتن یاہو کا ہٹلر سے موازنہ کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک وزارت خارجہ نے اسرائیل کے تبصرے کے بعد کہا کہ ’’نسل کشی نیتن یاہو‘‘ کا انجام ایڈولف ہٹلر کی طرح ہی ہوگا۔

ترک وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ ’’جس طرح نسل کشی کرنے والے ہٹلر کا خاتمہ ہوا تھا، اسی طرح نسل کشی کرنے والے نیتن یاہو کا بھی خاتمہ ہوگا۔‘‘

تازہ ترین کشیدگی اس وقت پیدا ہوئی ہے، جب رجب طیب اردوان نے کہا کہ ترکیہ فلسطینیوں کی مدد کے لیے اسرائیل میں داخل ہو سکتا ہے۔

اس پر اسرائیلی وزیر خارجہ کاٹز نے بیان جاری کیا کہ ’’اردوان صدام حسین کے نقش قدم پر چل رہے ہیں، بس یہ یاد کریں کہ وہاں کیا ہوا اور کیسے ختم ہوا۔‘‘

اس پر وزارت خارجہ ترکیہ نے بیان میں کہا کہ جس طرح نسل کشی کرنے والے نازیوں کو جواب دہ ٹھہرایا گیا تھا، اسی طرح فلسطینیوں کو تباہ کرنے کی کوشش کرنے والوں کا بھی احتساب کیا جائے گا۔

انسانیت فلسطینیوں کے ساتھ کھڑی رہے گی،تم فلسطینیوں کو تباہ نہیں کر سکو گے۔

یہ بھی پڑھیں