تہران(نیوزڈیسک)حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی ایرانی دارالحکومت تہران میں نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں تقریبا 20 لاکھ افراد نے شرکت کی ۔ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے شہید اسماعیل ہانیہ کی نمازجنازہ پڑھائی۔ نماز جنازہ میں خواتین سمیت ہزاروں افراد نے فلسطین کے جھنڈے بھی اٹھارکھے تھے۔
سربراہ حماس اسماعیل ہانیہ کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں کل بروز جمعۃ المبارک کو سپرد خاک کیا جائے گا۔ فلسطینی مزاحتمی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ گزشتہ روز اسرائیل کے حملے میں شہید ہوگئے تھے۔ اسماعیل ہنیہ تہران میں ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے گئے تھے۔
اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر ایران میں 3 روزہ سوگ منایا جا رہا ہے۔اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر مسلمہ اُمہ میں غم وغصے کی لہردوڑ گئی ۔ فلسطین، لبنان سمیت کئی ملکوں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے۔
حماس رہنما اسماعیل ہانیہ کا قتل ، ایران میں سرخ پرچم لہرادیا
