Search
Close this search box.
هفته ,27 جون ,2026ء

تارکین وطن کی 2 اورکشتیاں سمندر میں ڈوب گئیں، 27 افراد جان کی بازی ہار گئے

تیونس(نیوزڈیسک)یونان کے بعد تیونس میں بھی تارکین وطن کی 2 کشتیاں ڈوب گئیں، 27 افراد جان کی بازی ہار گئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق افریقی ممالک سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن کی کشتیاں تیونس کے شہر سیفکس کے قریب ڈوب گئیں جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 24 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 83 افراد کو بچا لیا گیا۔

نیشنل گارڈ حکام کے مطابق 15 زخمی افراد کو طبی امدادکیلئے ہسپتال منتقل کردیا جبکہ ہلاک اور بچ جانے والوں کو کوسٹ گارڈ حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ یورپ جانے کی کوشش کرنے والے تارکین وطن کے لیے اب تیونس نیا ہاٹ اسپاٹ ہے،

تیونس میں اکثر غیر قانونی طور پر یورپ پہنچنے کی کوشش کرنے والے تارکین وطن کی کشتیوں کو حادثات پیش آتے ہیں، گزشتہ ماہ بھی حکام کو 2 مخلتف حادثات میں ڈوبنے والے 30 افراد کی لاشیں ملی تھیں۔
یونان کشتی حادثہ کیس، عدالت کا ایف آئی اے کے گرفتار 9اہلکار ان کو مقدمے سے خارج کرنے کا حکم

یہ بھی پڑھیں