Search
Close this search box.
هفته ,27 جون ,2026ء

یونان کشتی حادثہ کیس، عدالت کا ایف آئی اے کے گرفتار 9اہلکار ان کو مقدمے سے خارج کرنے کا حکم

فیصل آباد کی مقامی عدالت نے یونان کشتی حادثہ کیس میں گرفتار ایف آئی اے کے 9اہلکاروں کو مقدمے سے خارج کرنے کا حکم دیدیا۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق یونان کشتی حادثہ کیس میں گرفتار ایف آئی اے اہلکاروں کوسینئر سول جج کی عدالت میں پیش کیا گیا،عدالت نے سماعت کے بعد 9اہلکاروں کومقدمے سے خارج کرنے کا حکم دیدیا۔

یادرہے کہ انسانی سمگلنگ روکنے میں غفلت پر ایف آئی اے اہلکاروں کو مقدمے میں شامل کرکے گرفتار کیا گیاتھا،یونان کشتی حادثے کے 18نوجوانوں نے فیصل آباد ایئرپورٹ سے سفر کیاتھا، کشتی حادثے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ 17کو زندہ بچا لیا گیا تھا۔

9 مئی مقدمات میں دو پی ٹی آئی ایم این ایز کو اشتہاری قراردیدیا گیا

یہ بھی پڑھیں