Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

آسٹریلیا: ایک ایسا قصبہ جہاں منہ مانگی تنخواہ پر بھی کوئی ڈاکٹر جانے کو تیار نہیں

سڈنی( نیوز ڈیسک )آسٹریلیا کا ایک دور دراز قصبے میں ڈاکٹر کی پوسٹ کے لیے منہ مانگی تنخواہ دی جا رہی ہے لیکن وہاں کوئی نہیں جانا چاہ رہا۔ ڈاکٹر کی اس پوسٹ کے لیے 6,80,000 آسٹریلوی ڈالر ($4,28,000) تک کی تنخواہ، مفت رہائش اور ایک کار کی پیشکش کی جا رہی ہے۔

اس قصبے کا واحد ڈاکٹر جلد ہی وہاں سے جا رہا ہے اور اتنی پرکشش تنخواہ و مراعات کے باوجود وہاں کوئی ڈاکٹر نہیں جانا چاہتا۔ ریاست کوئنزلینڈ کے دور افتادہ قصبے جولیا کریک، جس کی آبادی 500 نفوس پر مشتمل ہے

ایک فیملی فزیشن کی تنخواہ ریاستی دارالحکومت برسبین کے مقابلے میں تقریباً دُگنی ہے لیکن مسئلہ یہ ہے کہ برسبین یہاں سے 17 گھنٹے کی مسافت پر ہے، جب کہ قریبی بڑا شہر ٹاؤنزویل بھی 7 گھنٹے کی مسافت (ڈرائیو) پر واقع ہے۔

متوقع امیدواروں کو شدید گرمی اور حشرات الارض کو بھی برداشت کرنا ہوگا۔ لیکن قصبے کے سبکدوش ہونے والے ڈاکٹر، ایڈم لاؤس، کا کہنا ہے کہ ان کے جانشین کو یہاں ایک پُرسکون طرزِ زندگی کے ساتھ ایسی مہارتیں سیکھنے کا موقع بھی ملے گا جو انہوں نے پہلے کبھی استعمال نہیں کی ہوں گی۔ لاؤس کو 2022 میں برسبین سے جولیا کریک لایا گیا تھا، جب اس قصبے نے AU$500,000 کی تنخواہ کی پیشکش کر کے ملکی سطح پر شہ سرخیاں حاصل کی تھیں۔
واشک میں فرائض سے غفلت اور نااہلی دکھانے پر 13 لیویز اہلکار برطرف

یہ بھی پڑھیں