Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

پاکستان کی جاسوس قرار دی جانیوالی یو ٹیوبر بی جے پی کی کارکن نکلی

ہریانہ(نیوز ڈیسک) پاکستان کے خلاف جھوٹے الزامات کی بنیاد پر گرفتار کی جانے والی بھارتی یوٹیوبر اور سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ جیوتی ملہوترا کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ بھارتی حکمران جماعت بی جے پی ہریانہ کی سرگرم رکن ہیں۔

ذرائع کے مطابق 17 مئی کو جیوتی ملہوترا کو بھارتی اداروں نے پاکستان کے لیے مبینہ جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا تھا لیکن جلد ہی حقائق نے اس الزام کی قلعی کھول دی۔ تحقیق سے معلوم ہوا کہ جیوتی بی جے پی کے متعدد ایونٹس میں شریک رہ چکی ہیں اور متعدد مواقع پر اپنی شناخت ایک بی جے پی کارکن کے طور پر کروا چکی ہیں۔
ایک دلچسپ واقعے میں جب بی ایس ایف اہلکار نے جیوتی سے شناخت پوچھی تو انہوں نے خود کو بی جے پی سے وابستہ بتایا جس پر اہلکار نے مزید جانچ پڑتال ترک کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی ہی چاہیے۔

دفاعی ماہرین اور مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ پوری کارروائی مودی سرکار کی ایک اور فالس فلیگ سازش کا حصہ تھی جس کا مقصد بین الاقوامی سطح پر پاکستان کو بدنام کرنا تھا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ڈرامہ بری طرح بے نقاب ہو چکا ہے۔
سوشل میڈیا ویب سائٹ ’ایکس‘ (سابقہ ٹوئٹر) پر بھارتی عوام نے بھی اس ڈرامہ بازی پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ صارفین نے نریندر مودی اور جیوتی ملہوترا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور اس سازش کو خطے کے امن کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔
مزیدپڑھیں:انمول بلوچ شوبز میں آنے سے قبل کس پیشے سے منسلک تھیں؟ اداکارہ نے بتادیا

یہ بھی پڑھیں