تہران(نیوز ڈیسک)ایٹمی توانائی تنظیم ایران (اے ای او آئی ) نے اتوار کہا ہے کہ ہم ایرانی قوم کے لیے پُرامن ایٹمی ٹیکنالوجی کی ترقی کے راستے کو قوت کے ساتھ جاری رکھیں گے۔
ای اے او آئی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں کہا ایران مضبوطی سے کھڑا ہے۔
#IRAN 🇮🇷 STANDS STRONG AND DETERMINED…
We are committed to powerfully advancing #peaceful nuclear technology through our scientists' dedication.
Desperate and futile enemy attacks prove powerless against our nation's unwavering will.#Fordow #Natanz https://t.co/Qvt31WK0rh— Atomic Energy Organization Of Iran (@aeoi_ir) June 15, 2025
پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران کے ایٹمی سائنسدانوں کی کوششوں پر انحصار کرتے ہوئے ہم ایرانی قوم کے لیے پُرامن ایٹمی ٹیکنالوجی کی ترقی کا راستہ قوت کے ساتھ جاری رکھیں گے۔
اے ای او آئی کی پوسٹ کے مطابق ’دشمنوں کے مایوس کن حملے اس قوم کی طاقت کو مات نہیں دے سکتے‘۔
پوسٹ میں درج ذیل ہیش ٹیگز استعمال کیے گئے۔
مزیدپڑھیں:پنجاب: صنعتی اور مائنز ورکرز کے بچوں کیلئے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں مفت تعلیم کا اعلان


