Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

بھارت میں نریندر مودی کے خلاف آوازوں میں تیزی آنے لگ گئی

بھارت(نیوز ڈیسک)آپریشن سندور میں پاکستان کے ہاتھوں بدترین ناکامی اور مودی کی سفارتی نااہلی نے بھارتی اپوزیشن اور عوام پر جنون طاری کر دیا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ساتھ بھارتی عوام اور سوشل میڈیا انفلیوئنسرز بھی مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے نظر آتے ہیں۔

انڈین نیشنل کانگریس (آئی این سی) کے بعد معروف یوٹیوبر دھرو راٹھی کی بھی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ مودی 89 غیر ملکی ٹرپ اور 75 سے زیادہ ملکوں کے دورے کیے جن پر عوام کے ٹیکس کے پیسے خرچ ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ مودی میٹنگز میں ناریل پانی پیتے اور دوسروں سے گلے ملتے نظر آتے رہے لیکن اس کا کیا فائدہ ہوا۔ بنگلہ دیش، چائنہ، نیپال، بھوٹان، ترکی اور مالدیپ سمیت کئی ممالک کے ساتھ رشتے خراب ہوئے۔

دھرو راٹھی نے کہا کہ مودی نے ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے سیاسی مہم بھی چلائی، ٹرمپ کو اپنا جگری دوست کہا لیکن نتیجہ کیا نکلا آج ڈونلڈ ٹرمپ پاکستانی کے آرمی چیف کو وائٹ ہاؤس میں دعوت دے رہے ہیں کیا یہی بھارت کی خارجہ پالیسی ہے۔

بھارتی صارفین بھی دھرو راٹھی سے متفق نظر آئے۔ ایک صارف نے لکھا کہ میں دھرو راٹھی سے نفرت کرتا تھا لیکن اب اس کی باتوں سے متفق ہوں۔

آبنائےہرمزبندہونے کی صورت میں تیل کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا خدشہ

یہ بھی پڑھیں