عمان(ویب ڈیسک ) سلطنت عمان میں 29 جون 2025 بروز اتوار کو نئے ہجری سال 1447ھ اور نبی کریم ﷺ کی ہجرت کی یادگار کے موقع پر سرکاری اور نجی شعبے کے ملازمین کیلئے سرکاری تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔
یہ اعلان عمان کی وزارت محنت کی جانب سے جاری فیصلے میں کیا گیا۔اعلان میں کہا گیا ہے کہ ماہ محرم کا چاند دیکھنے کا اعلان متعلقہ ادارے بعد میں کریں گے۔
وزارت محنت نے کہا کہ اگر کسی ادارے کی نوعیت ایسی ہو جس کے تحت ملازمین کو اس دن کام پر بلایا جائے، تو ادارے ملازمین سے باہمی رضامندی کے تحت کام لے سکتے ہیں لیکن اس شرط پر کہ انہیں اس تعطیل کا معقول معاوضہ دیا جائے۔
مزیدپڑھیں:اسرائیل پر ایرانی حملے میں پہلی بار تھرڈ جنریشن خیبر شکن میزائلوں کا استعمال
