Search
Close this search box.
منگل ,07 جولائی ,2026ء

روسی شہر سراتوو کی رہائشی عمارت میں گیس لیکج دھماکا،5 افراد ہلاک

روس(نیوز ڈیسک)روسی شہر سراتوو کی رہائشی عمارت میں گیس لیکج دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

روسی میڈیا رپورٹس کےمطابق رہائشی عمارت میں گیس لیکج دھماکے سے متعدد عمارتیں لرز اُٹھیں،دھماکے کے نتیجے ،میں پانچ افراد ہلاک جبکہ سات شدید زخمی ہوگئے۔مزید لوگوں کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق دھماکے سے 30 سے زائد اپارٹمنٹس کو نقصان پہنچا،جبکہ مزید کے گرنے کا خطرہ ہے،حکام نے واقعے کے بعد علاقے میں ایمرجنسی نافذ کر دی۔

یہ بھی پڑھیں