Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

ہم نے 3 رافیل، 1 سخوئی 30 ایم کے آئی130، 1 مگ 29 کھوئے، یہ سب ہمارے ہی علاقے میں مار گرائے، فرانسس جارج

نئی دہلی(اوصاف نیوز)آپریشن سندور پر کانگریس ودیگر اپوزیشن رہنمائوں نے لوک سبھا میں مودی سرکار کو آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے اہم سوالات اٹھادیئے اور مودی سرکاری کا ڈرامہ بے نقاب کردیا ہے۔

کانگریسی لیڈرو ایم پی فرانسس جارج نے بھارتی ایوان لوک سبھا میں اپنے خطاب کے دوران کہا کہ دنیا چیخ چیخ کر کہہ رہی ہے کہ پاکستان کیساتھ لڑائی میں بھارت نے 3 رافیل، 1 سخوئی 30 MKI، 1 مگ 29 کھوئے، یہ سب ہمارے ہی علاقے میں مار گرائے۔

انہوں نے کہا کہ کہ راجناتھ سنگھ نے اپنی طرف سے بات رکھتے ہوئے فوجی قوت کا اظہار کیا، یہ بہت اچھا ہےلیکن یہ نہیں بتایا کہ دہشتگرد آخر آئے کیسے؟

انہوں نے کہا کہ ہم ملک کے مفاد میں یہ سوال کرتے رہیں گے، ہم جاننا چاہتے ہیں کہ وہ دہشتگرد آخر آئے کیسے؟ ان دہشتگردوں کا مقصد ملک میں فرقہ وارانہ ماحول کو بگاڑنا تھا، اس سلسلے میں کچھ نہیں کہا گیا۔

مزیدیہ بھی پڑھیں:نیویارک، نامعلوم افراد کی آفس ٹاور میں فائرنگ، پولیس افسر سمیت 5 افراد ہلاک

یہ بھی پڑھیں