Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

اسرائیلی وزیراعظم کا پورے غزہ پر قبضے کا فیصلہ ،فوجی کارروائی کی منظوری دیدی

تل ابیب (اوصاف نیوز)اسرائیلی وزیراعظم نتین یاہو نے پورے غزہ پر قبضہ کرنے کا فیصلہ کرلیا. اسرائیلی جنگی کابینہ نے پورے غزہ میں فوجی کارروائی کی منظوری دے دی۔اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہاہے کہ جنگی مقاصد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور حماس کا خاتمہ کریں گے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق فیصلہ ہو چکا ہے اب پیچھے نہیں ہٹیں گے ،اسرائیل پورے غزہ میں آپریشن کرے گا،اگر اب کارروائی نہ کی تو یرغمالی بھوک سےمر جائیں گے،زیر غور منصوبوں میں ان علاقوں میں بھی فوجی کارروائیاں شامل ہیں جہاں یہ شبہ ہے کہ یرغمالی رکھے گئے ہیں۔

دوسری طرف فلسطینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ عالمی برادری مداخلت کرے، اسرائیلی جنگی کابینہ کا فیصلہ امن کیلئے خطرہ ہے،قبضےکا منصوبہ سنجیدہ ہو یا آزمائشی دنیا کو اسے روکنا ہو گا۔
مزید یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش میں عام انتخابات فروری 2026 میں منعقد کرانے کا اعلان

یہ بھی پڑھیں