اسلام آباد( اوصاف نیوز)وزیرِاعظم کی ہدایت پر پاکستان کی جانب سے افغانستان کے زلزلہ متاثرین کے لیے امدادی سامان افغان حکام کے حوالے کردیا گیا۔
این ڈی ایم اے کی جانب سے افغانستان کے زلزلہ متاثرین کے لیے 105 ٹن امدادی سامان بھیجا گیا ہے جس میں راشن بیگز، خیمے، کمبل، چٹائیاں اور ادویات شامل ہیں۔ امدادی سامان 40 فٹ کنٹینر والے 5 ٹرکوں کے ذریعے طور خم بارڈر کے راستے افغانستان پہنچایا گیا۔ سامان 3 ستمبر کو اسلام آباد میں این ڈی ایم اے کے وئیر ہاؤس سے روانہ ہوا جبکہ 4 ستمبر کو طور خم بارڈر پر افغان حکام کے حوالے کیا گیا۔
8171 نئے اور پرانے فائدہ اٹھانے والوں کے لیے رجسٹریشن کا نیا عملمزید پڑھیں:



