اٹلی کے سابق وزیر اعظم پاؤلو جینٹی لونی نے پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کو نوبیل انعام کا حقدار قرار دیا ہے۔
جینٹی لونی نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ امریکی، اسرائیلی اور ایرانی تنازعہ میں جنگ بندی کے لیے شہباز شریف کی کوششیں قابل ستائش ہیں اور عالمی سطح پر انہیں سراہا جانا چاہیے۔
وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں کی جانے والی جنگ بندی کی کوششوں کو دنیا بھر میں پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی یہ سفارتی کوششیں خطے میں کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات کے نئے مواقع پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔
شہباز شریف کی یہ بین الاقوامی شناخت پاکستان کے عالمی امن میں کردار کو مضبوط کرتی ہے اور ملک کی سفارتی ساکھ کو اجاگر کرتی ہے۔

