ابوظبی( نیوز ڈیسک) متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظبی کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ نے 2025 کی پہلی ششماہی میں غیر معمولی تیزی دکھائی ہے جہاں لین دین کی مالیت 51.72 ارب درہم (تقریباً 4 کھرب 14 ارب 80 کروڑ پاکستانی روپے) تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال کے مقابلے 39 فیصد زیادہ ہے۔
ابوظبی رئیل اسٹیٹ سینٹر کے مطابق رواں سال کے ابتدائی 6 ماہ میں 14 ہزار 167 سودے ہوئے جن میں سے 32.69 ارب درہم (تقریباً 2 کھرب 53 ارب 80 کروڑ روپے) کی خرید و فروخت براہِ راست ہوئی جبکہ بینکوں اور مالیاتی اداروں کے ذریعے 19.03 ارب درہم (تقریباً 1 کھرب 47 ارب 74 کروڑ روپے) کی سرمایہ کاری کی گئی۔
اعداد و شمار کے مطابق 85 مختلف ممالک کے سرمایہ کاروں نے ابوظبی کی رئیل اسٹیٹ میں خریداری کی ۔
Abu Dhabi’s Real Estate market has had an exceptional first half performance, with transactions and foreign direct investments growing both in volume and value, driven in large part by key areas such as Saadiyat Island, Yas Island, and Al Bahia.
#ADREC #AbuDhabi pic.twitter.com/0pY6zwhquu— Abu Dhabi Real Estate Centre – مركز أبوظبي العقاري (@adrec_ae) July 28, 2025
روس، چین، برطانیہ، فرانس، قازقستان اور امریکا نمایاں خریدار رہے جبکہ پاکستانی اور بھارتی سرمایہ کار بھی خریداری کی دوڑ میں شامل رہے۔
سرمایہ کاروں کیلئے اولین ترجیح ابوظبی کا علاقہ جزیرہ سعدیات رہا جہاں 9.1 ارب درہم (تقریباً 70 ارب 76 کروڑ روپے) کی پراپرٹی خریدی گئی جبکہ یاس آئی لینڈ پر 5.86 ارب درہم (تقریباً 45 ارب 40 کروڑ روپے) کے گھروں اور اپارٹمنٹس کی خریداری کی گئی۔
مجھے جنات دکھائی دیتے تھے، اداکارہ کا انکشافمزید پڑھیں

