Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

ایران کے میزائل حملے: اسرائیل میں 14 زخمی، خلیج میں آئل ٹینکر اور ہوائی اڈہ نشانہ

ایران کے میزائل حملے

ایران کے میزائل حملے مشرق وسطیٰ میں شدت اختیار کر گئے ہیں جہاں اسرائیل میں کم از کم 14 افراد زخمی ہو گئے۔ خلیجی ممالک میں بھی مختلف مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔

رپورٹس کے مطابق ایران نے دو گھنٹوں کے دوران چار میزائل حملے کیے۔ یہ حملے تل ابیب اور وسطی اسرائیل کے شہر بنی براک میں ہوئے۔

خلیجی خطے میں ایران کے میزائل حملوں کے دوران قطر کے قریب ایک آئل ٹینکر کو نشانہ بنایا گیا۔ میزائل لگنے سے جہاز کو نقصان پہنچا تاہم عملہ محفوظ رہا۔

قطر کی وزارت دفاع کے مطابق تین میزائل داغے گئے جن میں سے دو کو فضا میں تباہ کر دیا گیا جبکہ تیسرا آئل ٹینکر سے جا ٹکرایا۔

کویت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ڈرون حملے کے باعث ایندھن کے ٹینک میں آگ لگ گئی، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

بحرین میں بھی ایک کمپنی کی تنصیب پر آگ لگنے کی اطلاع ہے جبکہ سعودی عرب نے دو ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایران کے میزائل حملوں کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے اور متعلقہ ممالک ہائی الرٹ پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں