Search
Close this search box.
منگل ,07 جولائی ,2026ء

معاشی میدان سے اچھی خبر، آئی ایم ایف نے خوشخبری سنادی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان کیلئےمعاشی میدان سے اچھی خبر آگئی، آئی ایم ایف نے خوشخبری سنادی۔تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان کی معیشت میں بہتری کی نوید سنا دی۔ آئی ایم ایف نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی۔ آئی ایم ایف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال معاشی شرح نمو 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
مزیدپڑھیں :آئی ایم ایف منصوبے کے خدوخال پر واشنگٹن میں گفتگوہوگی،وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگلے مالی سال معاشی شرح نمو 3.5 فیصد تک جانے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ رواں سال مہنگائی اور بیروزگاری میں بھی کمی متوقع ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں سال مہنگائی 24.8 فیصد جبکہ اگلے سال 12.7 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔ اسی طرح رواں سال بیروزگاری 8 فیصد اور اگلے سال 7.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں