Search
Close this search box.
منگل ,07 جولائی ,2026ء

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی ، انڈیکس 74 ہزار کی سطح عبور کرگیا

کراچی(نیوزڈیسک) ہفتے کے پہلے کاروباری دن کے موقع پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی ،کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کا مثبت آغاز 100 انڈیکس 55 پوائنٹس اضافے سے 73141 پر پہنچ گیا، کاروبار کے دوران انڈیکس 833 پوائنٹس اضافے سے 73918 پرپہنچ گیا۔
وزیراعظم شہبازشریف آزادکشمیر کیلئے23 ارب روپے فراہمی کی منظوری دیدی
اسٹاک ایکسچینج میں دوسرے کاروباری سیشن کے دوران مزید تیزی دیکھنے میں آئی اور انڈیکس مجموعی طور پر ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے 74 ہزار کی سطح عبور کرگیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخ ساز دن رہا تھا اور 100 انڈیکس پہلی بار 73 ہزار پوائنٹس سے زائد پر بند ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں