Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

وزیراعظم شہبازشریف آزادکشمیر کیلئے23 ارب روپے فراہمی کی منظوری دیدی

اسلا م آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم پاکستان میاں شہبازشریف کی زیر صدارت اہم اجلا س ہوا جس میں وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق ، مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے صدر شاہ غلام قادر، چوہدری یٰسین سمیت اہم سیاسی رہنماوں نے شرکت کی ۔

اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے آزادکشمیر میں ہونیوالی سیاسی ودیگر صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور عوامی احتجاج پر سٹک ہولڈر ز سے تجاویز بھی لیں ۔ وزیراعظم شہبازشریف نے کشمیری عوام کے مسائل کو حل کرنے اور مظاہرین کے مطالبات ماننے کیلئے درکار 23 ارب روپے کی فوری فراہمی کی منظوری دے دی۔
حکومت کیساتھ مذاکرات ناکام،آزادکشمیر میں حالات کشیدہ ، رینجرز طلب، اسمبلی کے گھیراو کا اعلان
اجلاس میں وزیرِ اعظم آزاد جموں و کشمیر، آزاد کشمیر حکومت کے وزراء اور اعلی سیاسی قیادت نے شرکت کی. اجلاس میں وفاقی وزراء اور اتحادی جماعتوں کے زعماء نے بھی شرکت کی.اجلاس میں حالیہ صورتحال کا مفصل جائزہ لینے کے بعد وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کشمیری عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے 23 ارب روپے کی فوری فراہمی کی منظوری دے دی. کشمیری قیادت اور جملہ شرکاء نے وزیرِ اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا

یہ بھی پڑھیں