Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

اسمگل شدہ گاڑیوں کیلئے کوئی ایمنسٹی سکیم نہیں لارہے، ایف بی آر کی وضاحت

اسلام آباد(نیوزڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اسمگل شدہ گاڑیوں کیلئے ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں کی تردیدکرتے ہوئے واضح کیا کہ سمگل شدہ گاڑیوں کو ریگولرائز کرنے کیلئے ایمنسٹی اسکیم کے بارے میں افواہیں بے بنیاد ہیں۔

ایف بی آر نے واضح کیا کہ اسمگل شدہ گاڑیوں کو ریگولرائز کرنے کے حوالے سے ایف بی آر میں کوئی تجویز زیر غور نہیں ۔2024 میں پاکستان کی چین کو ملبوسات کی برآمدات میں 5 فیصد اضافہ ہوا۔

ایف بی آر نے عام لوگوں پر زور دیا کہ وہ سوشل میڈیا یا کسی دوسرے غیر تصدیق شدہ ذرائع پر گردش کرنیوالی ایسی کسی بھی غلط معلومات پر یقین نہ کریں۔بجٹ 2024-25 میں متعارف کرائے گئے نئے ٹیکس نظام کے تحت گاڑیوں پر ٹیکس اب ایک مقررہ رقم نہیں بلکہ گاڑی کی قیمت کے مطابق مختلف ہوگی۔

اس سال کے شروع میں، ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمز انٹیلی جنس نے جولائی سے دسمبر 2023 تک معلومات پر مبنی چھاپوں کی ایک سیریز میں مختلف قسم کی سمگل شدہ اشیا ضبط کیں، جن کی مجموعی مالیت 6 ارب روپے سے زیادہ تھی۔

یہ بھی پڑھیں