Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

پٹرول قیمتوں میں مزید کمی، وزیراعظم کے سیاسی مشیر نے بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایران امریکا معاہدے کے بعد تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی آ رہی ہے وزیراعظم کے مشیر نے بھی خوشخبری سنا دی ہے۔

ایران اسرائیل جنگ اور آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث خام تیل کی قیمتیں جو آسمان پر جا پہنچیں تھیں، اب امریکا اور ایران امن معاہدے کے بعد تیزی سے نیچے آ رہی ہیں۔

پاکستان میں بھی تیل کی قیمتوں کی کمی کا فائدہ عوام کو دیا جا رہا ہے اور اب وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنااللہ نے بھی اس حوالے سے بڑی بات کہہ دی ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنااللہ نے کہا کہ پٹرولیم قیمتوں کے معاملے پر وزیراعظم نے ایک ٹیم تشکیل دی ہے اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ابھی مزید نیچے آئیں گی۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ ایران ایران اور اسرائیل جنگ کی وجہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور حکومت نے بحرانی کیفیت میں ہفتہ وار ہر جمعے کو پٹرولیم کی قیمتوں کے تعین کا فیصلہ کیا تھا۔

وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ اسٹاک کو برقرار رکھنے کے لیے زائد قیمتوں پر تیل خریدنا پڑا۔ اس وقت بھی پروپیگنڈا کیا گیا کہ آئل کمپنیوں نے اربوں روپے منافع کما لیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج تھوڑا فائدہ ہوتا ہے تو کل کو نقصان بھی ہوتا ہے، جیسے کمپنیوں کو پٹرولیم قیمتوں پر فائدہ ہوا، تو اب وہ تھوڑا واپس بھی کرنا ہوگا۔

ن لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ سسٹم کے تحت کام ہوتا ہے، اسے ڈسٹرب کرینگے تو مشکلات پیش آئیں گی۔ یہ بھی دیکھا جائیگا کہ کمپنیوں کو کتنا فائدہ پہنچا، اگر اب انکو نقصان اٹھانا ہے، تو اٹھانا چاہیے۔ اگر بہت زیادہ بوجھ پڑ رہا ہے تو حکومت کمپنیوں کا بھی خیال رکھے گی۔

تاہم رانا ثنا اللہ نے واضح کہا کہ پٹرولیم مصنوعات پر کوئی بحران پیدا کیا گیا تو پھر کمپنیوں سے سختی سے نمٹا جائیگا۔

مزید پڑھیں۔نویں اور دسویں محرم پر میٹرو، الیکٹرک اور سپیڈو بس سروس معطل

یہ بھی پڑھیں