کراچی(نیوزڈیسک)10 روپے سے پانچ ہزار روپے تک نوٹ تبدیل ، نئے نوٹوں کے دیدہ زیب ڈیزائن شارٹ لسٹ کرلئے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق ابتدائی مرحلے میں 10 روپے، 500 روپے اور 5 ہزار روپے کے کرنسی نوٹ کے 2 ڈیزائن شارٹ لسٹ کرلئے جن میں سے ایک کی منظوری دی جائے گی۔
نئے نوٹوں پر قائداعظم محمد علی جناح اور محترمہ فاطمہ جناح کی تصاویر نمایاں ہیں۔ نئے کرنسی نوٹوں کو انٹرنیشنل معیار کے مطابق تیار کر کے دسمبر تک جاری کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ 21 اگست کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس کے دوران گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا تھا کہ دسمبر تک تمام کرنسی نوٹوں کا ڈیزائن تبدیل کرلیں گے۔ اس کے بعد باقاعدہ منظوری سے یہ نوٹ جاری کئے جائیں گے۔
نئے کرنسی نوٹوں میں سکیورٹی فیچر زیادہ رکھے جا رہے ہیں۔گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ پلاسٹک کرنسی ٹیسٹکے طور پر جاری کریں گے اگر عوامی مقبولیت ہوئی تو مزید توسیع دینگے۔
10 روپے کے بینک نوٹ کے ڈیزائن کا پہلا انعام ڈاکٹر شیری عابدی کو دیا گیا جبکہ مرزا سفیان نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔دیگر قابل ذکر فاتحین میں 20 روپے کے نوٹ کیلئے ہارون خان جبکہ 100 روپے اور 5 ہزار روپے کے نوٹوں کے لیےمیمونہ افضل شامل ہیں۔ جنہوں نے دونوں کیٹیگریز میں پہلا انعام حاصل کیا۔
آج قوم دفاع پاکستان جوش وجذبے کیساتھ منارہی ہے،شہداء کی یاد میں پروقار تقریب


