Search
Close this search box.
پیر ,29 جون ,2026ء

سونے کی آسمان سے باتیں کرتی قیمت، تمام ریکارڈ توڑ دیئے

کراچی(کامرس ڈیسک)سونے کی آسمان سے باتیں کرتی قیمت نے تمام ریکارڈز توڑ دیئے ہیں۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپےکا اضافہ ہوا ہے۔ جس کے بعد فی تولہ قیمت 2 لاکھ 81 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونےکا بھاؤ 772 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ41 ہزار 598 روپے ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 9 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 721 ڈالر فی اونس ہے۔
مزیدپڑھیں:وینا ملک نے خود کو شہریار کی ’بندی‘ قرار دے دیا

یہ بھی پڑھیں