Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

خیبرپختونخوا حکومت کا زیادہ بولی کے ساتھ پی آئی اے کی نجکاری میں دلچسپی کا اظہار

پشاور(نیوزڈیسک)خیبرپختونخوا (کے پی) حکومت نے ایک بار پھر پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کے عمل میں حصہ لینے میں دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے وزیر نجکاری سے رابطہ کرلیا.

1 نومبر کو ایک ابتدائی خط میں، کے پی حکومت نے باضابطہ طور پر بلیو ورلڈ کنسورشیم کی طرف سے تجویز کردہ 10 بلین روپے سے زیادہ کی پیشکش کرتے ہوئے، مسابقتی بولی جمع کرانے کے اپنے ارادے سے باضابطہ طور پر آگاہ کیا۔

وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان کو لکھے گئے فالو اپ خط میں کے پی بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ (KP-BOIT) کے وائس چیئرمین حسن مسعود کنور نے بتایا کہ پہلی تجویز کو 10 دن گزر چکے ہیں اور یہ کہ بورڈ مزید اپ ڈیٹ کیلئے وفاقی وزیرنجکاری کو دوسرا خط ارسال کررہا ہے

مذکورہ خط میں بولی کی تزویراتی اہمیت پر زور دیا گیا، وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور اور کے پی انویسٹمنٹ بورڈ کی جانب سے بھرپور حمایت کااشارہ دیا گیا۔ جبکہ وفاقی وزارت نجکاری کو پروپوزل پر فوری اپ ڈیٹ دینے کی ہدایت بھی جاری کی ہے .

کے پی حکومت نے پی آئی اے کے تحفظ اور بحالی کے عزم کا اعادہ کیا، جس کا مقصد قومی پرچم بردار کی حیثیت سے اس کی حیثیت کو بحال کرنا ہے۔

خط میں اس بات پر روشنی ڈالی گئی کہ کے پی کی قیادت پاکستان کے وسیع تر قومی مفادات سے ہم آہنگ ہونے کے ساتھ ساتھ ان اہداف کے حصول کے لیے خاطر خواہ وسائل اور تعاون کی پیشکش کرنے کے لیے تیار ہے۔

مزید برآں، KP-BOIT نے وفاقی حکومت کے ساتھ اس تجویز پر مزید تفصیل سے بات کرنے پر آمادگی ظاہر کی۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ صوبے کی تجارت اور سرمایہ کاری کا ادارہ اپنے سٹریٹجک وژن اور مسابقتی بولی کا خاکہ پیش کرنے کے لیے فوری طور پر کام کرنے کے لیے تیار ہے، جو کہ پاکستان کے ایوی ایشن سیکٹر کو مضبوط بنانے کے لیے کے پی کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔

وزیر اعلیٰ گنڈا پور نے اس سے قبل شریف خاندان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ وہ پی آئی اے کو حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کے پی کے عوامی خدمت کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ اگر ان کی بولی کامیاب ہوتی ہے تو صوبہ پی آئی اے کا نام برقرار رکھے گا۔
پنجاب پولیس میں بھرتیوں کا ریکارڈ غائب ہونے کا انکشاف

یہ بھی پڑھیں