Search
Close this search box.
بدھ ,01 جولائی ,2026ء

روئی کی قیمت میں 500 روپے فی من اضافہ،اب قیمت کیا ؟ جانیں

روئی کی قیمت 500 روپے فی من اضافے کے بعد 18500 روپے ہو گئی۔چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق کے مطابق پچھلے ایک ہفتے کے دوران روئی کی قیمتوں میں ایک ہزار روپے فی من اضافہ ہوا ہے۔

احسان الحق نے کہا ہے کہ 14 جنوری سے جرمنی میں شروع ہونے والی ’ہیم ٹیکس‘ نمائش میں 270 پاکستانی ٹیکسٹائل ملز کی شرکت متوقع ہے، نمائش میں پاکستانی ملز کو کروڑوں ڈالر کے برآمدی آرڈرز ملنے کی توقعات ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ٹیکسٹائل ملز کی جانب سے برآمدی آرڈرز کی تکمیل کے لیے روئی کی بھرپور خریداری کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں