Search
Close this search box.
بدھ ,01 جولائی ,2026ء

شہری کا دسمبر کا بجلی بل 2 ارب روپے سے زائد آ گیا

بمبئی (نیوزڈیسک)ہماچل پردیش کے ہمیرپور ضلع میں ایک شخص کو 2 ارب روپے سے زاید کا بجلی کا بل موصول ہونے پر حیران رہ گئے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بہروین جٹاں گاؤں کے ایک تاجر للت دھیمان کو دسمبر 2024 کے لیے 2 ارب 10 کروڑ 42 ہزار 805 روپے کا بل موصول ہوا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دھیمان بجلی بورڈ کے پاس شکایت کرنے گئے اور انہیں حکام نے بتایا کہ بجلی کے زیادہ بل کی وجہ تکنیکی خرابی تھی جسے درست کیا گیا اور انہیں 4 ہزار 47 روپے تک لایا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں گجرات کے ولساڈ میں بھی ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا جہاں مسلم انصاری نامی درزی کو مبینہ طور پر 86 لاکھ کا بل بھیجا گیا تھا۔بعدازاں معاملہ میڈیا میں آیا تو بل کو درست کرکے 1540 روپے کا کردیا گیا تھا۔یاد رہے کہ گجرات کے 7 اضلاع میں پھیلے ہوئے بجلی صارفین کی تعداد 32 لاکھ سے زائد ہے۔
دیسی گھی یا مکھن؟زیادہ صحت بخش کیا ہے؟جانیں

یہ بھی پڑھیں