Search
Close this search box.
منگل ,30 جون ,2026ء

’کیا سپورٹیج ایل ‘ پاکستان آگئی، قیمت کیا ہے؟

پاکستان میں کِیا اسپورٹیج ایل متعارف کروا دی ۔ کمپنی نے تصدیق کی ہے کہ ملک بھر میں کِیا ڈیلرشپ پر اس گاڑی کی بکنگ کا آغاز ہو چکا ہے۔ کِیا اسپورٹیج ایل تین مختلف ویریئنٹس اور پانچ خوبصورت رنگوں میں دستیاب ہوگی، جبکہ اس کی ایکس فیکٹری قیمت 9,499,000 روپے سے شروع ہو رہی ہے۔

اس کے علاوہ اسپورٹیج ایل الفا 9,499,000 روپے، اسپورٹیج ایل ایف ڈبلیو ڈی 11,825,000 روپے، جبکہ اسپورٹیج ایل ایچ ای وی (ہائبرڈ الیکٹرک وہیکل) کی قیمت 12,825,000 روپے ہے ۔

یہ ماڈلز گریویٹی گرے، گریویٹی بلیو، کلئیر وائٹ، انٹرسٹیلر گرے، اور فیوژن بلیک جیسے خوبصورت رنگوں میں موجود ہیں ۔

بکنگ کے حوالے سے کمپنی نے واضح کیا ہے کہ نئے ماڈل کی خریداری کے لیے مکمل ادائیگی بکنگ کے وقت ضروری ہوگی۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اسٹاک محدود ہے اور گاڑیاں پہلے آئیں، پہلے پائیں کی بنیاد پر فراہم کی جائیں گی۔ مزید برآں، یہ ابتدائی قیمتیں ہیں جو مستقبل میں اضافے سے مشروط ہو سکتی ہیں، جبکہ فائنل لاگت میں فائلر/نان فائلر ٹیکس اور فریٹ چارجز بھی شامل ہوں گے۔ اسپورٹیج ایل اپنے صارفین کو انٹیریئر اور ایکسٹیریئر کے لیے متعدد تخصیصاتی آپشنز فراہم کرتی ہے۔ انٹیریئر کے آپشنز میں
ون ٹون آل بلیک (کلاتھ)
ٹو ٹون نیوی مستی گرے (لیذر)
ون ٹون کارمائن ریڈ (آرٹیفیشل لیذر) شامل ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں