Search
Close this search box.
جمعه ,26 جون ,2026ء

سیمنٹ کی قیمتیں تین گنا، سریا بھی 2لاکھ 25ہزار روپے سے تجاوز کرگیا

اسلام آباد(اوصاف نیوز)پاکستان میں تعمیراتی میٹریل کی روز بروز بڑھتی ہوئی قیمتوں نے مزدور کی کمر توڑ دی ۔ مزدوروں کے ساتھ ساتھ کاروباری طبقہ بھی متاثر ہونے لگا۔ تعمیراتی کام بند ہونے کے باعث دیہاڑی دار مزدور گھر کا کرایہ اور بجلی کے بل ادا کرنے سے بھی قاصر ہوگئے۔

گزشتہ پانچ سال کے دوران سیمنٹ کی قیمتیں تین گناہ اضافے کے بعد تیرہ سو تک پہنچ گئیں جبکہ سریا کی قیمت 70 ہزار ٹن سے بڑھ کر 2لاکھ 25 ہزار روپے سے تجاوز کرگئی ۔ تعمیراتی سامان کی قیمتیں عام آدمی کی قوت خرید سے باہر ہوگئیں۔۔

تعمیراتی سامان کی روز بروز بڑھتی قیمتوں نےمزدور کے ساتھ ساتھ کاروباری طبقہ کو بھی متاثر کیا۔موجودہ حالات میں اپنا گھر تعمیر کرنے والے افراد کے خواب بھی ماند پڑ گئے۔ عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ تعمیرات کی صنعت کو خصوصی توجہ دی جائے اور ریلیف فراہم کیا جائے تاکہ مزدور کا چولہا جلتا رہے۔
اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش کاسلسلہ جاری

یہ بھی پڑھیں