اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے موسم کی صورتحال پر الرٹ جاری کر دیا۔ آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، پنجاب اور سندھ میں بارش کا امکان ہے۔
این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے۔
میانوالی، خوشاب، چکوال، تلہ گنگ، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، سیالکوٹ، حافظ آباد اور لاہور میں بارش کا امکان ہے۔
اسی طرح گوجرانوالہ، نارووال، شیخوپورہ، قصور، لیہ، ملتان، کوٹ ادو، بہاولنگر، حاصل پور، ڈیرہ غازی خان، راجن پور اور رحیم یار خان میں بھی بارش کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا میں ڈی آئی خان، بنوں، کوہاٹ، کرک، پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، مردان، صوابی، ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ، سوات، دیر، مالاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ، بونیر، مہمند، خیبر اور وزیرستان میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
سندھ میں کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین، میرپورخاص، تھرپارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ، نواب شاہ، دادو، لاڑکانہ، جیکب آباد، شکارپور، سکھر اور گھوٹکی میں بارش کا امکان ہے۔
اس دوران آزاد کشمیر کے مظفرآباد، وادی نیلم، پونچھ، باغ، حویلی، کوٹلی اور میرپور کے اضلاع میں بھی بارش کا امکان ہے۔
گلگت، سکردو، ہنزہ، نگر، دیامر، استور، گھانچے، شگر اور کھرمنگ میں بھی بارش کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں:پیٹرول 225 روپے فی لیٹر کرنے کی تجویز، اہم تفصیلات سامنے آگئیں