Search
Close this search box.
جمعه ,26 جون ,2026ء

پیٹرول 225 روپے فی لیٹر کرنے کی تجویز، اہم تفصیلات سامنے آگئیں

لاہور (نیوز ڈیسک) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 70 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگئی ہے، قیمت 225 روپے فی لیٹر تک بڑھائی جائے۔

لاہور سے جاری بیان میں حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو بہانہ بنا کر عوام کو ریلیف سے محروم نہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ معیشت کو چلانا ہے تو پیٹرول اور ڈیزل سستا کرنا ہوگا، پیٹرولیم لیوی ختم کرکے عوام کو حقیقی ریلیف دینا ہوگا۔

حافظ نعیم الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل 70 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگیا، پیٹرول 225 روپے فی لیٹر تک بڑھایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کرائے سمیت تمام اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو جنگ سے پہلے کی سطح پر لائے۔
مزید پڑھیں‌:یوم عاشور ،موبائل فون سروس جزوی طور پر معطل رہے گی

یہ بھی پڑھیں