Search
Close this search box.
جمعه ,26 جون ,2026ء

موبائل خریدنے والوں کیلئے اہم خبر، پی ٹی اے اسٹیٹس چیک کرنے کا طریقہ جانیں

موبائل خریدنے والوں کیلئے اہم خبر، پی ٹی اے اسٹیٹس چیک کرنے کا طریقہ جانیں

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل فون خریدنے والے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ صرف پی ٹی اے سے منظور شدہ اور رجسٹرڈ موبائل فون ہی خریدیں تاکہ مستقبل میں موبائل سروس کی بندش یا دیگر مسائل سے محفوظ رہ سکیں۔

پی ٹی اے کے مطابق ملک میں غیر قانونی، غیر رجسٹرڈ اور کلون شدہ موبائل فونز کی روک تھام کے لیے ڈیوائس آئیڈینٹی فکیشن، رجسٹریشن اینڈ بلاکنگ سسٹم (ڈی آئی آر بی ایس) نافذ کیا گیا ہے، جس کے تحت غیر تصدیق شدہ موبائل فونز کو بلاک کر دیا جاتا ہے۔

اتھارٹی نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ موبائل فون خریدنے سے قبل اس کا آئی ایم ای آئی نمبر ضرور چیک کریں اور اس بات کی تصدیق کریں کہ فون باکس پر درج آئی ایم ای آئی نمبر اور موبائل میں موجود آئی ایم ای آئی نمبر ایک ہی ہیں۔

پی ٹی اے کے مطابق صارفین اپنے موبائل پر *#06# ڈائل کرکے آئی ایم ای آئی نمبر حاصل کر سکتے ہیں، جبکہ پی ٹی اے سی ایم ایس موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے بھی موبائل کی تصدیق ممکن ہے۔ اس کے علاوہ صارفین 15 ہندسوں پر مشتمل آئی ایم ای آئی نمبر 8484 پر ایس ایم ایس کر کے بھی موبائل فون کا اسٹیٹس معلوم کر سکتے ہیں۔

پی ٹی اے نے خبردار کیا ہے کہ موبائل فون کے آئی ایم ای آئی میں غیر قانونی تبدیلی، ری پروگرامنگ یا چھیڑ چھاڑ ’الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا)2016 ‘کے تحت قابل سزا جرم ہے، جس پر تین سال تک قید، 10 لاکھ روپے تک جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جا سکتی ہیں۔

اتھارٹی نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مقررہ ٹیکس ادا کر کے اپنے موبائل فون کو قانونی طور پر رجسٹر کروائیں اور صرف پی ٹی اے سے منظور شدہ موبائل فون خرید کر بلاتعطل موبائل سروسز سے استفادہ کریں۔
مزید پڑھیں‌:ملک بھر میں بارشوں کی نئی پیشگوئی، جانیے تازہ اپڈیٹ

یہ بھی پڑھیں