Search
Close this search box.
جمعه ,26 جون ,2026ء

گندم مہنگی ،فلور ملز نے آٹےکی قیمت بڑھا دی

لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب میں گندم کی قیمت میں اضافہ ہوگیا جس کے بعد فلور ملز نے بھی آٹے کے بیس کلو تھیلے کی قیمت بڑھا دی۔

دو ہفتے میں لاہور میں گندم کی فی من قیمت میں اڑھائی سو روپے تک اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں گندم کی فی من قیمت دو ہزار سات سو پچہترروپے تک پہنچ گئی۔

آٹے کے بیس کلو کے تھیلے کی قیمت میں بھی اسی روپے تک اضافہ کر دیا گیا۔ لاہور میں بیس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت سولہ سو روپے تک پہنچ گئی۔

میدہ فائن کی بوری میں دو سو روپے تک اضافہ ہو گیا۔ نئی قیمت سات ہزار روپے مقرر کر دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:حکومت کا عشرہ رحمت للعالمین ﷺ شایان شان طریقے سے منانے کا اعلان

یہ بھی پڑھیں