Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

لاہور(کامرس ڈیسک )عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ ہوگیا جس کے بعدسونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 33ڈالر کے اضافے کے بعد 3ہزار 480ڈالر کی نئی بلند سطح پر پہنچ گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 3300 روپے کے اضافے کے بعد 3لاکھ 70ہزار 700روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی ہے،اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت 2829روپے بڑھ کر 3لاکھ 17ہزار 815روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی ہے۔اس طرح 2 دن میں سونے کی قیمت میں 6900 روپے فی تولہ کابڑااضافہ ہوگیاہے،گزشتہ کاروباری دن بروز ہفتہ سونے کی قیمت میں 3600 روپے فی تولہ کااضافہ ہوا تھااور آج سونے کی قیمت میں 3300 روپے کا مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
مزیدپڑھیں:ڈونلڈٹرمپ کا اپنی صحت سے متعلق افواہوں پر سخت ردعمل

یہ بھی پڑھیں